پاکستان

الیکشن کو کسی بھی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے، لطیف کھوسہ

سپریم کورٹ کو سینیٹ میں منظور کردہ قرار داد کا نوٹس لینا چاہیے، الیکشن کو مؤخر کرنے کی قرارداد سپریم کورٹ فیصلےکی توہین ہے، رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کو کسی بھی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو سینیٹ میں منظور کردہ قرار داد کا نوٹس لینا چاہیے، الیکشن کو مؤخر کرنے کی قرارداد سپریم کورٹ فیصلےکی توہین ہے، سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود قرارداد کو منظور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان تک چھین لیا ہے، کسی طور بھی الیکشن کو مزید تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہمارے تائید اور تجویز کنندگان کو اغوا کیا گیا، کاغذات نامزدگی پھاڑے گئے، بیشتر پی ٹی آئی امیدواروں کے مسترد کاغذات بحال ہوگئے، انسپیکٹر جنرل آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب کو معطل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ خرم لطیف کو بھی اغواکیا گیا، ہائی کورٹ نے اس پر دوٹوک فیصلہ دیا، تمام ادارے شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں۔

حلقہ 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور اہلیہ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

جمہوریت کوڈی ریل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، نثار کھوڑو