پاکستان

عام انتخابات 2024: مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج

ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دیا

لاہور ایپلٹ ٹریبونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل خارج کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ 28 دسمبر کو شاہ پور سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل مہر طاہر نے مریم نواز کے پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا تھا۔

بعد ازاں ٹربیونل نے مریم نواز کے کاغذات کے خلاف دائر اپیل کو خارج کردیا۔

لاہور: کسٹمز نے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے موبائل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، کیچ ڈراپ ٹیم کیلئے مہنگے ثابت ہوئے، محمد حفیظ

ذوالفقار بھٹو ریفرنس: پیپلزپارٹی نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا