پاکستان

عابد شیر علی کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف اپیل، ریٹرننگ افسر ریکارڈ سمیت طلب

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مقدمے کی سماعت کی، اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروایا گیا حلف نامہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

لاہور کی ایپلٹ ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونےکے خلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بطور ایپلٹ ٹربیونل مقدمے کی سماعت کی، حلقہ کے ووٹر محمد جہانگیر نے عابد شیر علی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروایا گیا حلف نامہ جھوٹ پر مبنی ہے، حلف نامے میں تھانہ فیکٹری ایریا میں درج مقدمہ کی تفصیلات چھپائی گئی ہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ ٹربیونل ریٹرننگ افسر (آر او) کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

اٹک: پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی ایک ہی فیملی کے 4 افراد کے کاغذات نامزدگی منظور

نامور ہولی وڈ اسٹار بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، قاضی فائز عیسیٰ