پاکستان

فواد چوہدری کو بڑا سیاسی جھٹکا، اہلیہ حبا چوہدری نا اہل قرار

فواد چوہدری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے ہیں، کیوں نا ان کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے، الیکشن ٹربیونل

جہلم کی ‏الیکشن ٹربیونل نے سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کو جہلم کے صوبائی حلقہ سے نا اہل قرار دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کے خلاف دائر اعتراضات کو درست قرار دے دیا، حبا چوہدری کے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس نکل آئے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ان کے غیر ملکی دوروں اور اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کردیا۔

حبا چوہدری نے بینک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے، ان کے کاغذات مسترد اور نا اہل ہونے پر فواد چوہدری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کاغذات کا حکمنامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

الیکشن ٹربیونل کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹس اثاثے اور غیر ملکی دورے چھپائے ہیں، کیوں نا فواد چوہدری کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ فوادچوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پی پی 26 کے لیے اپنے**کاغذات نامزدگی** بھی جمع کروائے تھے۔

9 مئی واقعات کی تحقیقات، تجاویز کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

ٹرمپ اور جوبائیڈن کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں دوبارہ طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل