پاکستان

پشاور: سابق اسپیکر اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی منظور

ریٹرننگ افسر نے پارٹی اکاؤنٹ کے معاملے پر این اے 19 اور پی کے 50 صوابی سے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔ وکیل اسد قیصر

پشاور ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق اسپیکر اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دے دیے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے اسد قیصر کی اپیل پر سماعت کی۔

اسد قیصر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نے پارٹی اکاؤنٹ کے معاملے پر این اے 19 اور پی کے 50 صوابی سے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے، مذکورہ اکاؤنٹ کو فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نےخود پارٹی اکاونٹ قرار دیا ہے۔

جس پر ٹریبونل نے اسد قیصر کے کاغذات درست قرار دے دیے۔

پشاور: سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات درست قرار

پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، کیچ ڈراپ ٹیم کیلئے مہنگے ثابت ہوئے، محمد حفیظ

نظام شمسی میں موجود 2 سیاروں کے اصل رنگ سامنے آگئے