پاکستان

پی ٹی آئی کا امیدواروں کو مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

آئین ہر شہری کو انتخابات میں حصہ لینے، مہم چلانے کا حق دیتا ہے، الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ اداروں کو آئین پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے، استدعا

امیدواروں کو مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکلا ونگ نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔

درخواست گزار ظہور محسود نے پٹیشن میں کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے اور مہم چلانے سے روکا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکلا ونگ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین ہر شہری کو انتخابات میں حصہ لینے اور مہم چلانے کا حق دیتا ہے۔

درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ اداروں کو آئین پر عمل درآمد کا پابند بنائے جانے کی استدعا کی۔

سینیٹ قررارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، مریم اورنگزیب

پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، کیچ ڈراپ ٹیم کیلئے مہنگے ثابت ہوئے، محمد حفیظ

اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری، مزید 162 فلسطینی شہید