پاکستان

بلوچستان: کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کا مرکز 98 کلومیٹر زیر زمین کوہ ہندوکش افغانستان تھا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
|

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز 98 کلومیٹر زیر زمین کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پی ڈی ایم اے کی ٹیموں اور کنٹرول روم کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقوں جہاں پر دو روز قبل بارشیں ہوئی تھیں، وہاں پر ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نظام شمسی میں موجود 2 سیاروں کے اصل رنگ سامنے آگئے

لگ رہا ہے آر اوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے، جسٹس عدنان الکریم

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 مبینہ دہشت گرد سمیت 7 گرفتار