پاکستان

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 مبینہ دہشت گرد سمیت 7 گرفتار

لاہور، قصور، سرگودھا، بہاولپور اور بہاول نگر میں 59 انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کیے گئے، ترجمان محکمہ انسدادِ دہشتگردی

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 3 مبینہ دہشت گرد سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مختلف شہروں میں 59 انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کیے گئے، یہ کارروائیاں لاہور، قصور، سرگودھا، بہاولپور اور بہاول نگر میں کی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 اہم کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ایک ای ڈی بم، 2حفاظتی فیوز، پرائماکارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔

حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت خان زمان، شاہ محمد،عابد، خالد محمود، عظیم، احمد شاہ اور نور کے نام سے ہوئی، دہشت گرد قانون ناقذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے۔

پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، کیچ ڈراپ ٹیم کیلئے مہنگے ثابت ہوئے، محمد حفیظ

پشاور: سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات درست قرار

لاہور: دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار