پاکستان

لگ رہا ہے آر اوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے، جسٹس عدنان الکریم

کیا جان بوجھ کر امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے؟ محض مقدمات کی بنیاد پرکسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، جج الیکشن ٹریبونل

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسران کے اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے آر اوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے ہیں۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 243 سے پی ٹی آئی کے سبحان ساحل، این اے 242 سے پی ٹی آئی کے امجد آفریدی اور پی ایس 113 سے پی ٹی آئی کے حسنین چوہان کی اپیل بھی منظور کرلی۔

آزاد امیدوار رفیعہ حسن کو بھی پی ایس 126 سے انتخابات لڑنےکی اجازت مل گئی، آزاد امیدوار جمال الدین اور دیدار علی کی بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔

ہالہ سے پی ٹی آئی امیدوار مخدوم فضل کی بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی ہے۔

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسران کے اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا جان بوجھ کر امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے؟

انہوں نے ریمارکس دیے کہ ایسا لگ رہا ہے آرزوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات نامزدگی مسترد کیے، محض مقدمات کی بنیاد پرکسی کوانتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، آر اوز دوربین لگا کر حقائق کی ٹھیک نشاندہی نہیں کرسکے تو ہم کیسے کریں؟

عمران خان کے کُل اثاثے 30 کروڑ روپے سے زائد، مریم نواز ارب پتی ہونے کے قریب

عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری، مزید 162 فلسطینی شہید