پاکستان

لاہور: دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور ائیر پورٹ میں دھند کے باعث متعدد اندرون اور بیرون ملک آنے جاے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

لاہور ائیر پورٹ میں دھند کے باعث متعدد اندرون اور بیرون ملک آنے جاے والی پروازوں کا شیڈول متاثرہوا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق دھند کے باعث لاہور سے الماتے جانے والی پرواز ڈی وی 850 منسوخ کر دی گئی، پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

اس کےعلاوہ پی آئی اے کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 291 پانچ گھنٹے ، پی آئی اے کی لاہور سے دوبئی جانے والی پرواز پی کے 283 ساڑھے تین گھنٹے ، لاہور سے نجف جانے والی پرواز 342 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پروزایں تاخیر کا شکار رہیں۔

آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کی مسلسل 17 شکستوں پر نظر

عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

ہم نے ٹیسٹ میچ کے دوران جیت کے کئی مواقع ضائع کیے، شان مسعود