پاکستان

رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں اندھڑ گینگ کے 2 اغواکار ہلاک

گوٹھ محمود کے مقام پر ملزمان ہنی ٹریپ کے ذریعے حسن ابدال کے رہائشی کو اغوا کرکے لے جارہے تھے جسے بازیاب کرالیا گیا ہے، پولیس

رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے میں اندھڑ گینگ کے 2 اغواکار ہلاک ہوگئے جبکہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق موضع گوٹھ محمود کے مقام پر ملزمان ہنی ٹریپ کے ذریعے حسن ابدال کے رہائشی کو اغوا کرکے لے جارہے تھے۔

پولیس کے بروقت ریسپانس پر ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں اندھڑ گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

مقابلے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کرکے صغیر نامی مغوی کو بازیاب کرالیا، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو نذیر عرف نذرا اور جام خان ہنی ٹریپ، قتل ،اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات مین پولیس کو مطلوب تھے۔

عمران خان کے کُل اثاثے 30 کروڑ روپے سے زائد، مریم نواز ارب پتی ہونے کے قریب

عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری، مزید 162 فلسطینی شہید