پاکستان

راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 8 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

جعل سازی پر ایک سپلائر کو 50 ہزار کے جرمانے کیے گئے، ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، فوڈ اتھارٹی

راولپنڈی میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ راولپنڈی میں ایک لاکھ 2 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا جبکہ 8 ہزار ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر37 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

مزید کہنا تھا کہ جعل سازی پر ایک سپلائر کو 50 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

ملتان اور گردونواح میں شدید دھند کا راج برقرار، حدِ نگاہ انتہائی کم

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلے میں 4 روز باقی

ہم نے ٹیسٹ میچ کے دوران جیت کے کئی مواقع ضائع کیے، شان مسعود