پاکستان

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلے میں 4 روز باقی

اپیلوں پر سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں مزید 3 ججز کو بطور الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل تعینات کردیا گیا۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلوں میں 4 روز باقی رہ گئے ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اپیلوں پر سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں مزید 3 ججز کو بطور الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شکیل احمد، جسٹس طارق ندیم اور جسٹس احمد ندیم ارشد پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

اس نوٹیفکیشن کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں اپیلوں کی سماعت کے لیے ججز کی تعداد 6 ہوگئی۔

سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست، آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا

عمران خان کے کُل اثاثے 30 کروڑ روپے سے زائد، مریم نواز ارب پتی ہونے کے قریب

اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری، مزید 162 فلسطینی شہید