پاکستان

کورونا کیسز: ایئرپورٹس پر بین الاقوامی مسافروں کی اسکریننگ شروع

تمام بین الاقوامی فلائٹس کے 2 فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی

کئی ممالک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان میں تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بتایا کہ تمام بین الاقوامی فلائٹس کے 2 فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔

ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی کورونا اسکریننگ شروع ہوگئی ہے، جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

ہدایت کے مطابق ہر فلائٹ کے 2 فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا، دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاؤنجز میں فیومیگیشن کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

عمران خان کے کُل اثاثے 30 کروڑ روپے سے زائد، مریم نواز ارب پتی ہونے کے قریب

سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست، آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا

اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری، مزید 162 فلسطینی شہید