پاکستان

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا جنرل ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ

محسن نقوی رات گئے جنرل ہسپتال پہنچے جہاں انہیں حکام کی جانب سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیر اعلی محسن نقوی جنرل ہسپتال پہنچے تو انہیں حکام کی جانب سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ ایمرجنسی بلاک کے 2 فلور 20 جنوری سے قبل جبکہ دیگر 2 فلور 31 جنوری تک مکمل ہو جائیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے چاروں فلورز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کیا اور ایمرجنسی بلاک کی عمارت کے فرنٹ کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا اپ گریڈڈ ایمرجنسی بلاک میں لوگوں کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

عمران خان کے کُل اثاثے 30 کروڑ روپے سے زائد، مریم نواز ارب پتی ہونے کے قریب

سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست، آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا

اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری، مزید 162 فلسطینی شہید