پاکستان

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

جمعہ کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ نرخ 2 لاکھ 17 ہزار روپے رہے۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور فی تولہ قیمت مزید 1200 روپے کم ہوگئی۔

جمعہ کو ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 17 ہزار روپے رہے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 1200 روپے کم ہیں۔

دس گرام سونا ایک ہزار 28 روپے کمی سے ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت دو ڈالر کمی سے 2 ہزار 58 ڈالر ہوگئی۔

گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1800 روپے فی تولہ کی بڑی کمی ہوئی تھی اور یہ سستا ہو کر 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا۔