ذلفی بخاری، راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما انتخابات کیلئے اہل قرار
سابق وزرا ذلفی بخاری، راجا بشارت کے علاوہ شیخ راشد شفیق، اعجاز خان جازی اور لطاسب ستی کو انتخابات کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز نے آر اوز کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے جب کہ سابق ایم پی اے عارف عباسی کی پی پی 19 سے اپیل مسترد کردی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن اپلیٹ ٹریبونل راولپنڈی میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
این اے پچپن اور پی پی پندرہ سے بشارت راجہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔ این اے پچپن سے سابق وزیر ذلفی بخاری کو بھی انتخابات کے لیے اہل قرار دے دیاگیا۔
این اے 51 مری اور پی پی 6 مری سے لطاسب ستی کو بھی انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی۔
این اے 56 اور پی پی 16 سے اعجاز خان جازی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
ان کے علاوہ تحریک انصاف کے عمر تنویر بٹ، مہرین آصف، قاضی اکبر اور شہناز بیگم کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں بھی منظور کر لی گئیں۔
دوسری جانب فوادچوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد کی اپیلوں پر سماعت کل صبح تک ملتوی کردی گئی۔
ایپلٹ ٹریبونل نے ایف ائی اے سے فواد چوہدری کے بیرون ممالک سفر اور بینک سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں، اپیل پر کل دوبارہ سماعت کی جائے گی۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی اپیل پر بھی سماعت کل صبح تک ملتوی کی گئی ہے۔
حباء فواد کے بھی بیرون ممالک سفر اور بینک سے اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔