پاکستان

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے حکمت عملی تیار

بہتر کارکردگی والے افسران کو خراب کارکردگی والی کمپنیوں میں، خراب کارکردگی والوں بہتر کارکردگی والی کمپنیوں میں تعینات کیا جائے گا، ذرائع پاور ڈویژن

نگراں حکومت نے خراب کارکردگی والی سرکاری بجلی کی تقسیم کار پانچ کمپنیوں میں بہتری لانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت بہتر کارکردگی والے ڈسکوز افسران کو خراب کارکردگی والی کمپنیوں میں جب کہ خراب کارکردگی والے افسران کو بہتر کارکردگی والی کمپنیوں میں تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاورڈویژن نے ڈسکوز میں تعینات گریڈ 18 اور اس سے اوپر کےافسران کے لیے روٹیشن پالیسی کا مسودہ تیارکرلیا۔

مجوزہ مسودہ ڈسکوز بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوادیا گیا ہے جب کہ قبائلی اضلاع، کوئٹہ، پشاور، سکھر اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کو خراب کارکردگی والی کمپنیاں قرار دیاگیا ہے۔

منصوبے کے تحت ان کمپنیوں کے افسران کو بہترکارکردگی والی کمپنیوں میں لگانےکی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ اٹھارہ اور اس سے اوپر کے افسران کو ترقی دے کر دوسری ڈسکوز میں دو سال کے لیے تعینات کرنے کی تجویز ہے۔

تعیناتی سے انکار کرنے والے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی نہ دینے اور تعیناتی سے مسلسل دو دفعہ انکار پر سپرسیڈ کرنے کی تجویز ہے۔

سپریم کورٹ نے نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

میری شخصیت ہے ہی ایسی کہ لوگ رشتہ بھیج دیتے ہیں، یمنیٰ زیدی

سڈنی ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، قومی ٹیم وائٹ واش کے قریب، صرف 68 رنز پر 7 کھلاڑی آوٹ