پاکستان

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، ارسلان خالد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت

الیکشن ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

الیکشن ٹریبونل نے کراچی کے حلقے این اے 238 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر (آر او) کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

اسی طرح حلقہ این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل بھی منظور کرتے ہوئے ٹریبونل نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مقدمہ ظاہر نہ کرنے پر ریٹرننگ افسر نے کاغذات مسترد کیے تھے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو این اے 214 عمرکوٹ سے الیکشن لڑنےکی اجازت ملی جبکہ ان کے بیٹے زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

پیٹرول کی قلت کے باعث نوجوان کی گھوڑے پر فوڈ ڈیلیور کرنے کی ویڈیو وائرل

’امریکا کا دہرا معیار‘، پاکستان ’خاص تشویش‘ والے ممالک میں شامل، بھارت غائب

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود، زین قریشی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی