دنیا

امریکا کا بغداد میں ڈرون حملہ، عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق

پنٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ بغداد پر ڈرون حملے امریکی اہلکاروں پر حملوں کے جواب میں کئے گئے، جس کمانڈر کو مارا گیا ہے وہ امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔

امریکی فوج کے بغداد میں ڈرون حملے کے نتیجے عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

جمعرات (4 جنوری) کو امریکی پینٹاگون نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کے شمالی علاقے میں عراقی کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پنٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ بغداد پر ڈرون حملے امریکی اہلکاروں پر حملوں کے جواب میں کئے گئے، پریس سیکریٹری نے دعوی کیا کہ جس کمانڈر کو مارا گیا ہے وہ امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملے میں کسی شہری اور انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق عراق میں امریکی فوج کے ڈھائی ہزار اور شام میں 900 فوجی موجود ہیں، عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے حملے کی مذمت کی ہے اور اسے عراقی سیکیورٹی تنظیم پر بلاجواز حملہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو عقیل الموسوی نے حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔

داعش نے قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکوں کی ذمے داری قبول کر لی

اسرائیل کی خان یونس اور رفع پر بمباری، مزید 125 فلسطینی شہید

امریکا: اسکول میں فائرنگ سے طالب علم ہلاک، 5 زخمی