پاکستان

پشاور: گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

ملزم میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، ترجمان ایف آئی اے

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم شعیب کو کوہاٹ روڈ پشاور سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

ترجمان بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں۔

گینگ نجی ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوند کاری کرتا ہے۔