کوئٹہ: سردار اختر مینگل کو انتخاب لڑنے کی اجازت
جسٹس ہاشم کاکڑ نے دلائل سننے کے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگلکو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق اخترمینگل کے حلقہ این اے 264 سےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے بتایا کہ اختر مینگل کےکاغذات پر اقامےکا اعتراض ہونے پرکاغذات مسترد ہوئے۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے دلائل سننے کے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو این اے 264 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کوئٹہ کے حلقہ این اے-264 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے تھے۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ اختر مینگل کے کاغذات پر دبئی کا اقامہ ہولڈر ہونے کا اعتراض لگایا گیا ہے۔