پاکستان

الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کے لیے سہولت کاری کررہا ہے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

پی ٹی آئی قوم کی خدمت کے لیے کوشاں ہے، ہمیں بلے کا نشان ملے یہ نہ ملے پی ٹی آئی ایک ہی نشان پر الیکشن لڑے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لیے سہولت کاری کررہا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور ساری مخالف جماعتوں کا صرف ایک ہی نقطہ نظر ہےکہ کسی طریقے سے خان، خان کی جماعت اور بلے کو بیلٹ پیپر سے حذف کیا جائے تاکہ گلیاں وچ کلاں ہی رانجھا ناچے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی قوم کی خدمت کے لیے کوشاں ہے، کل سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کا رویہ دنیا کے سامنے رکھا ہے، ہمیں بلے کا نشان ملے یہ نہ ملے، پی ٹی آئی ایک ہی نشان پر الیکشن لڑے گی۔

انہوں نے کہ کہ یہ لوگ تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے، القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں کوئی شواہد نہیں ملے، 190ملین پاؤنڈ کیس سے بانی پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

متنازع ٹوئٹس کیس: منظور پشتین کی ضمانت منظور

شمالی وزیرستان: میرعلی میں بم دھماکا، بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق

’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع