کھیل

کلب لیول پر ٹی 20 کرکٹ کو ختم کرنا چاہیے، محمد یوسف

سابق کرکٹرز کو کھلاڑیوں کی تربیت کرنی چاہیے، انڈر 19 کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے، ہیڈ کوچ

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ سے پیسہ بنتا ہے، کھلاڑی نہیں، ہمیں کلب لیول پر ٹی 20 کرکٹ کو ختم کرنا چاہیے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کو کھلاڑیوں کی تربیت کرنی چاہیے، انڈر 19 کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے، انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھلینے جا رہی ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، ہماری کوشش ہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیت کر آئیں۔

مزید کہا کہ امید ہے ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کھیلے گی، سخت سردی کے باوجود کھلاڑیوں نے اچھی تیاری کی۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پورا موقع دینا چاہیے، جنوبی افریقہ میں اچھی بیٹنگ وکٹیں ہوتی ہیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ وکٹیں کیسی بنیں گی وہاں جا کر پتا چلے گا، میچ کے دوران کھلاڑیوں کو ایگریشن دکھانے کا کہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ خراب فیلڈنگ کا ذمہ دار کھلاڑی خود ہوتے ہیں، کوچ نہیں، ہم ٹی 20 کرکٹ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری ٹیم نیچے چلی گئی۔

محمد یوسف نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ سے پیسہ بنتا ہے، کھلاڑی نہیں، ہمیں کلب لیول پر ٹی 20 کرکٹ کو ختم کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ اصل مقصد پاکستان کی ٹیم کے لیے کھلاڑی تیار کرنا ہے، ٹیم کو تمام سہولیات فراہم کی ہوئی ہیں، یو اے ای کے خلاف ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔

عمران خان کی تقاریر کو نشر کرنے پر پابندی نہیں ہے، پیمرا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزا یافتہ کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کردی

گزشتہ 5 سال کے دوران جنسی تشدد اور ہراسانی میں تشویشناک حد تک اضافہ