پاکستان

مولا نے چاہا تو راولپنڈی میں قلم دوات کی تاریخی کامیابی ہوگی، شیخ رشید

جسٹس صاحب نے درخواست ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہے، اور یہ طے پایا ہے کہ میں حلقہ 56 اور 57 میں لڑنے کا اہل ہوں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے مولا نے چاہا تو راولپنڈی میں قلم دوات کی تاریخی کامیابی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ میں اپنی ماؤں، بہنوں، علما اور راولپنڈی کے بزرگوں کا شکر گزار ہوں کہ سازش تیار کی گئی تھی کہ حلقہ این اے 56، این اے 57 میں مجھے نااہل قرار دے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ مرزا وقاص رؤف کی درخواست جسٹس صاحب نے بری طرح ناکام کر کے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہے، اور یہ طے پایا ہے کہ شیخ رشید حلقہ 56 اور 57 میں لڑنے کا اہل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نسلی اور اصلی ہوں، کبھی کسی کے خلاف بیان نہیں دیا، کسی کی عزت سے نہیں کھیلا، راولپنڈی کے لوگوں نکلو، آپ نے قلم دوات پر مہر لگا کر تاریخی کامیابی حاصل کرنی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے مولا نے چاہا تو راولپنڈی میں قلم دوات کی کامیابی تاریخی ہوگی۔

روس-یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا تہلکہ خیز انکشاف

الیکشن کمیشن نے نظام مصطفی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

عامر خان کی بیٹی کی شادی پر دولہے کی ’بنیان اور نیکر‘ کیساتھ انٹری، ویڈیو وائرل