پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شبیر قریشی ملتان سے گرفتار
شبیر قریشی کو ملتان ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، وہ اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پہنچے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق وزیر مملکت شبیر قریشی کو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کے شبیر قریشی کو ملتان ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، شبیر قریشی اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے لیے پہنچے تھے۔