پاکستان

شاہ محمود، زین اور مہر بانو قریشی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ملتان اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیرخارجہ اور ان کے بچوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات ختم کردیے۔

ملتان اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیرخارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی، بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم کر کے 6 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق آر اوز نے شاہ محمود قریشی، زین اور مہربانو قریشی کے بیان حلفی اور شاہ محمود قریشی کے اصل دستخط نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کیے تھے۔

ملتان جوڈیشل آفس نے ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آرڈر پر دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگاکر سینئر جج کے پاس بھجوایا تھا۔

ملتان اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

پی ٹی آئی کی بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ سے بھی مسترد

اداکاروں کے بولڈ لباس پر بلال قریشی کی سخت تنقید

غزہ کے حوالے سے پوسٹ کرنے پر الجزائر کے فٹبالر کو سزا سنا دی گئی