پاکستان

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف فوادچوہدری کی اپیل، الیکشن کمیشن کو نوٹس

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے فوادچوہدری کی ‏جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فوادچوہدری کی ‏جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ فوادچوہدری کو سیاسی بنیادوں پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ فواد چوہدری کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے بے بنیاد اعتراض عائد کیے جارہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے فواد چوہدری کے وکل کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

گزشتہ 6 ماہ میں خوراک کی برآمدات میں 64 فیصد اضافہ ریکارڈ

سڈنی ٹیسٹ: بارش کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل ختم، صرف 46 اوور ہوسکے

عامر خان کی بیٹی ارا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں