کھیل

آئی سی سی ایوارڈز 2023 کی نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

آئی سی سی ایوارڈز کےلیے ابتدائی 4 کٹیگریز کی نامزگیوں کا اعلان کردیاگیا ہے جس میں بھارت کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز 2023 کےلیے ابتدائی 4 کٹیگریز کی نامزگیوں کا اعلان کردیاگیا، فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

ایمرجنگ ینگ کرکٹر آف دی ائیر کےلئے نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، بھارت کے یاشاسوی جیسوال، سری لنکا کے دلشان مدوشانکا اورجنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزے کا نام شامل ہے۔

آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیرکے لئے بھارت سوریا کمار یادیو، زمبابوے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین، یوگانڈا کے الپیشن رجمانی کونامزد کیا گیا۔

آئی سی ویمن کرکٹر آف دی ائیر اور آئی سی سی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگی میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے، دیگر کٹیگریز کے ناموں کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ: بھارت کی شاندار باؤلنگ، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 55رنز پر آؤٹ

سڈنی ٹیسٹ: بارش کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل ختم، صرف 46 اوور ہوسکے

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ بن گیا