پاکستان

پشاور: کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

پشاور ہائیکورٹ کے پرنسپل بینچ میں 107 اپیلوں پر آج سماعت ہوگی، الیکشن ٹربیونل جج جسٹس شکیل احمد اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

پشاور میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے پرنسپل بینچ میں 107 اپیلوں پر آج سماعت ہوگی، الیکشن ٹربیونل جج جسٹس شکیل احمد اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے علی محمد خان، شہرام ترکئی، اسد قیصر اور تیمور جھگڑا کی اپیلوں پر سماعت ہوگی، ساجد نواز، شیر علی ارباب اور سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی اپیلیں بھی آج سنی جائیں گی، محمد ابراہیم خان ،آفتاب عالم اور عبدالصمد کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوگی۔

افتخار علی مشوانی ،خرم ذیشان اور میاں محمد عمر کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں، سابق صوبائی وزیر عاطف خان اور شفع اللہ جان کی اپیلوں پر بھی آج سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلا الیکشن ٹریبونل میں درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 3 جنوری تھی، آج 4 جنوری سے اپیلوں کی سماعتیں شروع ہوں گی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ مکمل

سڈنی ٹیسٹ: بارش کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل ختم، صرف 46 اوور ہوسکے

امریکا: مجرم نے سزا سنائے جانے کے دوران خاتون جج پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل