دنیا

امریکا: مجرم نے سزا سنائے جانے کے دوران خاتون جج پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

لاس ویگاس میں خاتون جج نے تشدد کیس میں سزا سنائی تو مجرم نے بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر جج کو سیٹ سے نیچے گرا دیا، حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں مجرم نے سزا سنانے کے دوران عدالت میں خاتون جج پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جج نے ملزم ڈیوبرا ریڈن کو تشدد کے کیس میں سزا سنائی تو اس نے بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر جج کو سیٹ سے نیچے گرایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو قابو کرکے جج کو بچایا اور حملہ آور کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

مجرم کی جانب سے جج پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ 6 ماہ میں خوراک کی برآمدات میں 64 فیصد اضافہ ریکارڈ

سڈنی ٹیسٹ: بارش کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل ختم، صرف 46 اوور ہوسکے

عامر خان کی بیٹی ارا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں