پاکستان

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ مکمل

لاہور ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونلز میں 624، بہاولپور بینچ کے ٹریبونل میں 81، ملتان میں 219 جبکہ راولپنڈی بینچ کے ٹریبونل میں 164 اپیلیں دائر ہوئیں۔

عام انتخابات 2024 کے لیے ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونلز میں مجموعی طور پر 624 اپیلیں دائر ہوئیں۔

اِن میں سے 609 اپیلیں آر اوز کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر ہوئیں جبکہ 15 اپیلیں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر ہوئیں۔

بہاولپور بینچ کے ٹریبونل میں 81 اپیلیں دائر ہوئیں، ملتان بینچ کے ایپلیٹ ٹریبونل میں 219 اپیلیں دائر ہوئیں، راولپنڈی بینچ کے ٹریبونل میں 164 اپیلیں دائر ہوئیں۔

واضح رہے کہ ایپلیٹ ٹریبونلز 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے سنائیں گے۔

دہشتگرد حملوں میں 82 فیصد اموات کی ذمہ دار کالعدم ٹی ٹی پی، داعش، بی ایل اے قرار

سڈنی ٹیسٹ: بارش کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل ختم، صرف 46 اوور ہوسکے

غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری، مزید 128 فلسطینی شہید