لائف اسٹائل

ڈیزائنر عاصم جوفا کی بیٹی انتقال کر گئیں

عاصم جوفا نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کی چھوٹی بیٹی جواں سالہ عائرہ عاصم کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد فانی دنیا سے کوچ کر گئیں۔

مشہور فیشن ڈیزائنر اور کلاتھنگ برانڈ کے مالک عاصم جوفا کی جواں سالہ بیٹی انتقال کر گئیں۔

عاصم جوفا نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کی چھوٹی بیٹی عائرہ عاصم لندن میں کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد فانی دنیا سے کوچ کر گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو اچانک برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے بعد انہیں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

ڈیزائنر نے شوبز شخصیات سمیت مداحوں سے بیٹی کی مغفرت کی دعا کرنے کی التجا کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں اور ان کے خاندان کو دعاؤں کی ضرورت ہے۔

عاصم جوفا کی پوسٹ پر درجنوں شوبز شخصیات، ماڈلز و موسیقی سے وابستہ شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بیٹی کی مغفرت کی دعا کی۔

شوبز اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کے علاوہ مداحوں نے بھی ڈیزائنر کی بیٹی کے انتقال کی پوسٹ پر مغفرت کی دعائیں کیں۔

خیال رہے کہ برین ہیمرج فالج کی خطرناک قسم ہے، اس میں دماغ کی شریان پھٹ جاتی ہیں، جس سے موت کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں اور برین ہیمرج ہونے کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں۔

کیا آپ برین ہیمرج کی ان خاموش علامات کے بارے میں جانتے ہیں؟

دماغی شریان پھٹنے کی وجوہات اور علامات جانتے ہیں؟

فالج کی وہ علامات جو ایک ہفتہ پہلے سامنے آجاتی ہیں