پاکستان

رہنما پی ٹی آئی ایمان طاہر پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار

ایمان طاہر کی پشاور ہائی کورٹ نے آج صبح راہداری ضمانت منظور کی تھی، تحریری حکم نہ ملنے پر وہ عدلات سے باہر نکلیں تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
|

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایمان طاہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھی، ایمان طاہر کی پشاور ہائی کورٹ نے آج صبح راہداری ضمانت منظور کی تھی۔

تحریری حکم نا ملنے پر وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلیں تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

ایمان طاہر تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی طاہر صادق کی صاحبزادی ہیں۔

ایمان طاہر ضلع اٹک تحصیل کی چئیر پرسن بھی ہیں۔

کوئٹہ کا حاجی کیمپ دیگر صوبوں کی نسبت بہتر ہے، نگران وزیر مذہبی امور

بڑی بدقسمتی ہے کہ ہمارے مخالفین بزدل لوگ ہیں، حسنین مرزا

دوسرا ٹیسٹ: بھارت کی شاندار باؤلنگ، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 55رنز پر آؤٹ