پاکستان

بلوچ مظاہرین کا مسلسل ہراساں کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایچ او کوہسار کو فریق بنایا گیا۔

بلوچ مظاہرین نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایچ او کوہسار کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت فریقین کو بلوچ مظاہرہن کو ہراساں کرنے اور پریس کلب سے بےدخل کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔

مزید استدعا کی گئی کہ فریقین کو بلوچ مظاہرین سے اسپیکر چھیننے والے نامعلوم افراد کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

درخواستگزار نے استدعا کی عدالت فریقین کو بلوچ مظاہرین سے چھینے گئے اسپیکر اور غیر قانونی طور پر ضبط کی گئی گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔

توہین الیکشن کمیشن: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فردِ جرم عائد

ویکسین فراہمی پر تعینات خواتین کو الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ

حماس کے نائب سربراہ کی موت کے بعد حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان