این اے 122 پر بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکیخلاف اپیل دائر
ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے، عمران خان کی درخواست میں مؤقف
لاہور کے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نام زدگی مسترد ہونےکے خلاف ایپلیٹ ٹریبیونل میں اپیل دائر کردی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی طور پر این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا تعلق این اے 122 سے ہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایپلیٹ ٹریبیونل ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔