پاکستان

چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا، انہیں دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ جیل ہسپتال میں کیا گیا، انہیں دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق بعدازاں چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا جہاں اُن کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور اُن کے کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

دھنیا جس کے بغیر ہماری چٹنیاں اور مصالحے نامکمل ہیں

حماس کے نائب سربراہ کی موت کے بعد حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان