پاکستان

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 655 کلو منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اے این ایف

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائیاں کرتے ہوئے 655 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گاہی خان چوک کوئٹہ پر گاڑی سے 640 کلو چرس برآمد کی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

اسی طرح مورگاہ بارڈر خیبر میں کارروائی کرتے ہوئے 14 کلو چرس برآمد کی۔

ترجمان اے این ایف نے مزید کہا کہ آر سی ڈی روڈ حب پر ملزم سے 760 گرام آئس برآمد بھی برآمد کی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کو بھی انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 10 مختلف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر لی اور خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا تھا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر جی ایف-0791 بحرین جانے والے مسافر سے 1.5 کلو آئس برآمد کر لی۔

مزید بتایا تھا کہ جناح ایئرپورٹ کے قریب کوریئر آفس میں دبئی کے لیے بُک کئے گئے پارسل سے 100گرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ قلعہ عبداللہ کے علاقے مزئی اڈا سے 1460 کلو چرس اور 215 کلو ہیروئن برآم پشین سے 510 کلو چرس برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق چمن کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے 335.6 کلو چرس برآمد کر لی جبکہ مورگاہ بارڈد خیبر سے 4 مختلف کاروائیوں میں 68.4 کلو چرس قبضے میں لے لی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹس فورس نے بتایا تھا کہ اس کے علاوہ پشین کے علاقے کلی عالم خان سے 180 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ چاغی کے پہاڑی علاقے سے 17 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد کی گئی ہے، اسی طرح خیبر کے علاقے کباڑی مارکیٹ میں منشیات بنانے والی فیکٹری سے 6 کلو ہیروئن کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کر لی اور میاں بیوی کو چار بچوں سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

پاک-آسٹریلیا آخری ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ

’82 سال کی عمر میں بھی شادی کرسکتے ہیں‘، نگران وزیراعظم کا دلچسپ سوالوں پر تبصرہ

کراچی میں کل سے بوندا باندی، ہلکی بارشوں کی پیش گوئی