کراچی میں کل سے بوندا باندی، ہلکی بارشوں کی پیش گوئی
کل سے شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش متوقع ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے کل سے شہرِ قائد میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل سے شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔