پاکستان

کراچی: بلدیہ میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

جاں بحق شخص کی شناخت ہارون آدم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے اسٹاف افسر ہے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ سعید آباد میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بلدیہ سعید آباد روبی موڑ کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑگئے۔

جاں بحق شخص کی شناخت ہارون آدم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے اسٹاف افسر ہے، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی: گلزار ہجری میں فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، 25 دکانیں خاکستر

پاک-آسٹریلیا آخری ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ

مالی سال 24-2023 کی پہلی ششماہی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 15 فیصد کمی