پاکستان

کراچی: گلزار ہجری میں فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، 25 دکانیں خاکستر

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے 25 دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب فرنیچر کی دکان لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے مجموعی طور پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

ابتدائی طور پر آگ پہلے ایک دکان پر لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ جس مقام پر لگی وہاں گراؤنڈ فلور پر دکانیں اور بالائی منزلوں پر رہائشی اپارٹمنٹ ہیں، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مالی سال 24-2023 کی پہلی ششماہی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 15 فیصد کمی

پاک-آسٹریلیا آخری ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے، نومولود بچے سمیت 200 فلسطینی شہید