پاکستان

کے ڈی اے کا 35 برس بعد اہل کراچی کیلئے نیا رہائشی منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان

کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ناردرن بائی پاس پر اسکیم 46 متعارف کروا رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے پینتیس برس بعد شہریوں کے لیے نیا رہائشی منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نوید انور صدیقی کا ڈان نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ناردرن بائی پاس پر اسکیم 46 متعارف کروا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 ہزار سے ایکڑ سے زائد اراضی پر مشتمل اس اسکیم میں 120 سے 400 گز کے پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے شہریوں کو دیے جائیں گے۔