پاکستان

شہباز شریف کے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر

شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، انہوں نے اپنے ورکرز کے ذریعے حملہ کروایا لہذا ان کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے، درخواست

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے حلقے این-اے 132 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف کے خلاف اپیل شاہد اورکزئی نے دائر کی، اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، انہوں نے اپنے ورکرز کے ذریعے حملہ کروایا، شہباز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔

اس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹریبونل ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے، نگران وزیر تجارت

پولیس کا کراچی میں ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں کمی کا دعویٰ

نگران حکومت پنجاب کا سانس کی تکلیف کے انجیکشن کی ڈرگ ٹیسٹنگ کروانے کا فیصلہ