پاکستان

نگران حکومت پنجاب کا سانس کی تکلیف کے انجیکشن کی ڈرگ ٹیسٹنگ کروانے کا فیصلہ

مارکیٹ سے مختلف برانڈز کے نمونے اٹھانے لگے ہیں تاکہ ان کی ڈی ٹی ایل کی جائے، نگران وزیر صحت پنجاب

پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے میں سانس کی تکلیف میں استعمال ہونے والے انجیکشن کی ڈرگ ٹیسٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ سانس کی تکلیف بڑھنے کی وجہ سے انجیکشن کا استعمال بڑھا ہے، انجیکشن کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے غیر معیاری انجیکشن مارکیٹ میں آنے کا شبہ ہے۔

انہوں نے سانس کی تکلیف کے انجیکشن کی ڈرگ ٹیسٹنگ کروانے کے صوبائی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ سے مختلف برانڈز کے نمونے اٹھانے لگے ہیں تاکہ ان کی ڈی ٹی ایل کی جائے۔

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ اگر انجیکشن غیر معیاری نکلے تو سخت ایکشن لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مریضوں کے مفاد کے لیے کیا گیا ہے۔