پاکستان

جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

سیشن جج قصیر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

لاہور کی سیشن عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیشن جج قصیر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی، میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

یاد رہے کہ میاں محمود الرشید پر 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پر تشدد واقعات پر تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

انتخابی مہم اور پیسے کا کھیل

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی پر 10 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی

پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 16 کیسز کی تصدیق