دنیا

جاپان: ایئرپورٹ پر 2 طیاروں میں تصادم، خوفناک آتشزدگی

ٹوکیو کے ایئرپورٹ پر جاپانی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا، طیارے میں سوار 367 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، غیر ملکی میڈیا

جاپان میں ایئرپورٹ پر 2 طیاروں کے تصادم کے بعد خوفناک آگ لگ گئی، تاہم خوش قسمتی سے تمام 367 محفوظ رہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایئرپورٹ پر جاپانی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔

تصادم کے بعد ایئربس اے تھری فائیو زیرو میں آگ لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں 367 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ٹوکیو ائیر پورٹ پر جہاز میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں جہاز کی کھڑکیوں سے آگ کو نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دسمبر میں پاکستان کی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ

آسٹریلوی وزیراعظم کی دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مثالی رویے کی تعریف

پاکستان کی نیہا ککڑ بلانے پر برا نہیں لگے گا، نمرہ مہرہ