پاکستان

حیدرآباد: خاتون سماجی کارکن کی ہراساں کرنے کی ویڈیو پر ایس ایس پی کا نوٹس

سماجی کارکن نے پولیس افسران سمیت چند لوگوں کی جانب سے ان کو مسلسل ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا تھا۔

حیدرآباد کی خاتون سماجی کارکن کی ہراساں کیے جانے کے ویڈیو بیان پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نے نوٹس لے لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حیدر آباد کے ایس ایس پی نے انسانی حقوق کے انچارج کو واقعے کی تفتیش کرنے کا حکم دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ سماجی ورکر کو ہراساں کرنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ خاتون سماجی کارکن نے پولیس افسران سمیت چند لوگوں کی جانب سے ان کو مسلسل ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا تھا۔

امریکا : ’سائبر اغوا اسکینڈل‘ چینی طالب علم جنگل میں خیمے سے برآمد

فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کی پیشی کا امکان

احمد شہزاد اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا، یاسرعرفات