پاکستان

9 مئی توڑ پھوڑ کیس: علی نواز اعوان کی درخواستِ ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض سابق وفاقی وزیر کی ضمانت منظور کی اور کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان کی تھانہ آئی نائن مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے واقعات کے حوالے سے مقدمے میں علی نواز اعوان نے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں درخواستِ ضمانت دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار شامل تفتیش ہوتا رہا اور شامل ہونے کو تیار ہے، درخواست گزار کے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار عزت دار شہری ہونے کے ناطے ضمانت کا مستحق ہے، درخواست گزار ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے تیار ہے۔

علی نواز اعوان کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ نے سماعت کی، دریں اثنا عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض علی نواز اعوان کی ضمانت منظور کرلی اور کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

آئین میں ہر سزا کی مدت ہے تو نااہلی تاحیات کیسے ہوسکتی ہے؟ سپریم کورٹ

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی گرین کیپ چوری

جاپان میں زلزلہ: 30 افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری