پاکستان

وزیراعظم کی چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ آمد، سیاسی صورت حال، عام انتخابات پر گفتگو

چوہدری شجاعت پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں، انہوں نے ہمیشہ رواداری اور مفاہمت کی سیاست کی، انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، دونوں شخصیات نے ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال اور عام انتخابات پر گفتگو کی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے، ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

نگران وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر انوار الحق کاکڑنے کہا آپ پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں چوہدری صاحب، آپ کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں، چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ رواداری اور مفاہمت کی سیاست کی۔

نگران وزیراعظم نے کہا نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے خدمت،کارکردگی اور مسلسل محنت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

آئین میں ہر سزا کی مدت ہے تو نااہلی تاحیات کیسے ہوسکتی ہے؟ سپریم کورٹ

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی گرین کیپ چوری

جاپان میں زلزلہ: 30 افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری