کراچی: پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج
مقدمے میں نامزد سرکاری افسر کے بیٹے نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سے ٹکر مار کر پولیس اہلکار کی ٹانگیں اور ہاتھ توڑ دیے تھے۔
کراچی میں پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق شہری نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سے ٹکر مار کر پولیس اہلکار کی ٹانگیں اور ہاتھ توڑ دیے تھے۔
اطلاعات کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزم سرکاری افسر کا بیٹا ہے۔
پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا واقعہ 19 دسمبر کو پیش آیا تھا۔
پولیس نے پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔